دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے حوالے کرنے پرتاکید/ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کریں۔
خبر کا کوڈ: 2566
تاریخ اشاعت: 22 September 2018 - 21:11 - 13December 2639

دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے حوالے کرنے پرتاکید/ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی پریڈ میں خونخوار دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور عورتوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس دردناک حادثے کے پیچھے امریکہ اور خطے میں اس کی غلام اور نوکر حکومتوں کا ہاتھ ہے ۔  رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داغدار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے صبرو شکیبائی طلب کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں