پٹرول کی قیمت میں 6روپے 30پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

یکم اکتوبر سے پاکستان بھر میں پٹرول کی قیمت میں چھ روپے تیس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے_
خبر کا کوڈ: 2572
تاریخ اشاعت: 23 September 2018 - 12:48 - 14December 2639

پٹرول کی قیمت میں 6روپے 30پیسے فی لیٹر اضافے کا امکانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ذرائع وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت میں6 روپے 30پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے50پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 4روپے فی لیٹر اور مٹی کاتیل 10روپےفی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے مہنگائی سے بے حال عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر2.41پیسے کم کردیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً