اپ ڈیٹ: 29 July 2021 - 03:34
سیکڑوں افراد نے فلوریڈا کی سڑکوں پر مارچ کر کے طوفان سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی پر سخت احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۷۷
تاریخ اشاعت: 19:11 - September 23, 2018

فلوریڈا میں طوفان سے متاثرین کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مظاہرین مارا لاگو میں واقع  ٹرمپ ٹاور کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے برتی جانے والی لاپرواہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے جن پر عوام کا احترام کروں اور پرٹوریکو کے لوگ انصاف چاہتے ہیں جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرے کے شرکا نے اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا کر صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔
 اس مظاہرے میں شریک لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلوریڈا کے دور دراز کے علاقوں سے ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرے کے لیے یہاں آئی تھی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر بل نیلسن  کا کہنا تھا کہ  پرٹوریکو کی صورت حال ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال آنے والے طوفان میں مرنے والوں کے بارے میں صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں