امریکی صدر کے دعوے پر قہقہے

امریکی صدر ٹرمپ کے بے بنیاد دعووں کی قلعی کھل گئی۔
خبر کا کوڈ: 2631
تاریخ اشاعت: 27 September 2018 - 14:21 - 18December 2639

امریکی صدر کے دعوے پر قہقہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حکومت کی تعریفوں کے پُل باندھے تو حاضرین اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

تقریر شروع کرتے ہی امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ دو سال سے بھی کم وقت میں اُن کی حکومت نے اتنا کچھ کیا ہے جو اس سے پہلے امریکا کی تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کیا۔

اس دعوے پر حاضرین نے ہنسنا شروع کیا تو ٹرمپ بھی اپنی خفت کو دور کرنے کے لئے مسکرانے پرمجبور ہوئے اور کہا کہ انہیں ایسے ردعمل کی توقع نہیں تھی 

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں