افغانستان میں 20 طالبان عناصر کی ہلاکت

افغانستان میں اس ملک کے فوجی اہلکاروں کی کارروائی میں طالبان گروہ کے کم از کم بیس عناصر ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 2647
تاریخ اشاعت: 29 September 2018 - 19:07 - 20December 2639

افغانستان میں 20 طالبان عناصر کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے پروان کے علاقے سیاہ گرد کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نور آقا نے کہا ہے کہ سالنگ کے علاقے میں طالبان عناصر اور افغان فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین طالبان عناصر ہلاک ہو گئے جن میں قاری مناف نامی ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔

شمالی افغانستان میں بھی افغان فوج نے صوبے بدخشان میں طالبان گروہ کے سترہ عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان گروہ نے شمالی صوبے جوزجان میں دو افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً