مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے ملک میں تقریبا آٹھ لاکھ نوے ہزار افغان پناہ گزین عارضی رہائشی پرمٹ کے ساتھ جبکہ پانچ لاکھ دیگر بغیر جواز کے رہائش پزیر ہیں اور افغان پناہ گزینوں کے سلسلے میں ایک جامع اسٹریٹیجک منصوبہ تیار کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں سال کے دوران کئی بار افغان پناہ گزینوں کی رہائش کی مدّت میں توسیع کی ہے۔
افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کر جانے کے بعد سے لاکھوں کی تعداد میں افغان پناہ گزین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جاسکتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/