مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں، ایشیا سے متعلق ایک اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی طرح سے امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اگر علاقے کی صورت حال کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے تو اسے چاہئے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر راضی کرے۔
امریکہ اور پاکستان کے تعلقات، اگست دو ہزار سترہ سے جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف الزام عائد کیا ہے، کشیدہ چلے آرہے ہیں۔
ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا تھا جس پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
پیغام کا اختتام/