سعودی عرب میں امن و امان امریکہ کی مرہون منت

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب سے مراعات حاصل کرنے کے مقصد سے ایک بار پھر سعودی عرب کو دھمکی دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2667
تاریخ اشاعت: 30 September 2018 - 13:29 - 21December 2639

سعودی عرب میں امن و امان امریکہ کی مرہون منتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی ریاست ورجینیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے  ہوئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں امن و امان امریکہ کی مرہون منت ہے اور امریکہ کے بغیر امن و امان ممکن نہیں۔

امریکی صدر کے دعوے کے مطابق سعودی حکومت کے طیارے امریکہ کی پشتپناہی اور حمایت کی وجہ سے امن و امان میں ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کل سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر تیل کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے تیل کی پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً