غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی ایک بار پھر بے ادبی

فلسطینی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2673
تاریخ اشاعت: 30 September 2018 - 19:58 - 21December 2639

غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی ایک بار پھر بے ادبیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجدالاقصی میں داخل ہونے والے صیہونیوں میں مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ کا ایک ممبر بھی شامل ہے۔

فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کے روز غاصب صیہونی آبادکار باب المغارجہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہو گئے اور وہاں جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ان غاصب صیہونی آباد کاروں کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

تین سو زائد صیہونیوں نے مسجدالاقصی میں داخل ہونے کے بعد وہاں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب صیہونی سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تحریک حماس کی جانب سے تجرباتی طور پر سات میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً