اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے چینی ہم منصب کے نام پیغام میں انہیں عوامی جمہوریہ چین کے انہتر ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۸۱
تاریخ اشاعت: 21:22 - October 01, 2018

چین کے یوم تاسیس پر صدر ایران کا تہنیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صدر شی جن پنگ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی سطح کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

صدر ایران کے پیغام میں آیا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ رشتوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر تیزی کے ساتھ عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر انیس سو انچاس کو چین کے رہنما ماؤزے تنگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
عوامی جمہوریہ چین تقریبا چھیانوے لاکھ مربع کلو میٹر رقبے کے ساتھ ایشیا کا سب سے بڑا نیز روس اور کنیڈا کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں