اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نیٹو کے حملے میں 20 افغان فوجی ہلاک

افغانستان پر نیٹو کے فضائی اور اسی طرح ایک دہشت گردانہ حملے میں پچاس سے زائد افراد کے جاں بحق ہو جانے کی خبر ملی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۹۹
تاریخ اشاعت: 17:52 - October 02, 2018

نیٹو کے حملے میں 20 افغان فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے حملے میں بیس افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک اور انتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
اسی طرح مشرقی افغانستان میں ایک امیدوار کی انتخابی مہم کے دفتر پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

ننگرہا کی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری کا کہنا ہے کہ جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت وہاں تقریبا ڈھائی سو افراد موجود تھے۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری عام طور سے داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں