02 February 2025

ترکی میں بم دھماکہ، 10 فوجی ہلاک و زخمی

بطمان صوبے میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 ترک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۱۲
تاریخ اشاعت: 11:14 - October 05, 2018

ترکی میں بم دھماکہ، 10 فوجی ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی کے جنوب مشرقی صوبے بطمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 ترک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

گورنر بطمان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، حکام نے ترک فوجیوں پر بم دھماکے کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔

دھماکے کے بعد ترک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں