اپ ڈیٹ: 15 April 2021 - 17:23
نئی دہلی پولیس نے 23سالہ شخص کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا_
خبر کا کوڈ: ۲۷۳۴
تاریخ اشاعت: 14:01 - October 07, 2018

دہلی نہ چھوڑنے پر بیوی کا قتلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ملزم نے پہلے بیوی کا گلا دوپٹے سے دبایا اوردھاردار آلے سے قتل کردیا۔ یہ واقعہ نجف گڑھ تھانے کے رنجی انکلیو علاقے میںگزشتہ روز پیش آیا۔ زوجین اعظم گڑھ کے رہنے والے تھے۔2013ء میں پسند کی شادی کی تھی۔

2 اکتوبر کو قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ شوہر آفتاب احمد واردات کی رات موقع پر موجود تھا۔ آفتاب کا موبائل ٹریس کرنے سے لوکیشن سہارنپور اور لکھنؤ کی موصول ہورہی تھی جس کی بنیادپر پولیس ٹیم لکھنؤسے 15کلو میٹر دور اس کے رشتے دار کے گھر سے گرفتار کرکے دہلی لے آئی۔

پوچھ گچھ کے دوران آفتاب نے بتایا کہ وہ بیوی کو اعظم گڑھ میں رکھنا چاہتا تھا ،ان کا 4سالہ بیٹا اعظم گڑھ میں رہتا ہے لیکن اہلیہ وہاں رہنے کیلئے تیار نہ تھی ۔اسے بیوی کے چال چلن پر شبہ تھا جس پر اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا۔

آخر کار طیش میں آکربیوی کا گلا دوپٹے سے دبایا اور کچن میں رکھے ہوئے دھار دار آلے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں