16 October 2024

ٹرمپ کا جو بائیڈ کو ریسلنگ کا چیلنج

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کے سابق نائـب صدر جوبائیڈن کو ریسلنگ میں شکست دینے کا دعوی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۴۳
تاریخ اشاعت: 19:49 - October 07, 2018

ٹرمپ کا جو بائیڈ کو ریسلنگ کا چیلنجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے سابق نائـب صدر جوبائیڈن کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ریسلنگ میں وہ جوبائیڈن کو شکست دے دیں گے۔

ٹرمپ نے کنزاس میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ جوبائیڈن کے ساتھ ان کا مقابلہ زیادہ دیر تک نہیں چل پائے گا اور وہ انھیں شکت دے دیں گے۔ امریکی صدر نے جوبائیڈن کو پٹخنی دینے کی ادا دکھاتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن اب زمین پر گر چکے ہیں اور دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہو پائیں گے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابت میں ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹ امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہو سکتے ہیں۔

جو بائیڈن نے اپنے حالیہ ایک بیان میں ٹرمپ کی منھزوری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس کو داداگیری کے ایک مقام کی حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں