اپ ڈیٹ: 29 July 2021 - 03:34
افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۴۸
تاریخ اشاعت: 14:42 - October 08, 2018

دہشت گردی میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کابل میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ دفتر یوناما کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں چھیالیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ہونے والے مختلف دہشت گردانہ حملوں میں دو ہزار تین  سو چونتیس افغان عام شہری مارے گئے ہیں۔

افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلے چھے ماہ کے دوران جنگ اور دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد میں تیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہفتے پہلے ایک غیر سرکاری تنطیم نے بتایا تھا کہ صرف ستمبر کے مہینے میں امریکی فوج کے فضائی حملوں کے دوران سو سے زائد افغان شہری مارے جا چکے ہیں۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں