اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین امریکہ تعلقات بدستور کشیدہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ میں انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں طرف سے سرد جملوں کا تبادلہ ہوا۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۶۰
تاریخ اشاعت: 20:49 - October 09, 2018

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین بھی دونوں ملکوں کےچین امریکہ تعلقات بدستور کشیدہ تعلقات میں سرد مہری کو کم نہ کر سکا، مذاکرات کی میز پر بھی امریکی اور چینی وزرائے خارجہ میں کشیدگی برقرار رہی، ایک دوسرے کو دو طرفہ تعلقات میں سردمہری کا ذمہ دار قرار دیتے رہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے تجارتی جنگ اور تائیوان کا ایشو چھیڑ کر اچھا نہیں کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ایشوز کی بات کر رہے ہیں اس میں ہمارے درمیان واضح اختلافات موجود ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر امریکہ کے اقدامات چینی حقوق کو متاثر کر رہے ہیں اور امریکہ چین کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر بے بنیاد اعترضات کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں