ٹرمپ کا ایک بار پھر سعودی عرب سے بھتہ دینے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کی حمایت کے بدلے رقم ادا کرے۔
خبر کا کوڈ: 2770
تاریخ اشاعت: 10 October 2018 - 22:27 - 31December 2639

ٹرمپ کا ایک بار پھر سعودی عرب سے بھتہ دینے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہ سلمان سے کہہ دیا ہے کہ واشنگٹن کی حمایت کے عوض کچھ رقم خرچ کریں۔

سعودی بادشاہ اس سے پہلے بھی کئی بار امریکی صدر کی باج خواہی اور تحقیر کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ انہوں نے شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کی حمایت کے بغیر تمہاری حکومت دو ہفتے بھی باقی نہیں رہ سکتی۔

اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ جاری اقتصادی جنگ میں سعودی عرب امریکہ کی مارکیٹ میں سرمایہ انجیکٹ کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً