02 February 2025

حکومت مخالف سعودی صحافی کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

ترک اٹارنی جنرل نے سعودی حکومت مخالف صحافی کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۷۴
تاریخ اشاعت: 22:53 - October 10, 2018

حکومت مخالف سعودی صحافی کے بارے میں تحقیقات کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اٹارنی جنرل آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جج اور ایک تفتیش کار پر مشتمل کمیٹی سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق کیس کی عدالتی تحقیقات کر رہی ہے۔

جمال خاشقجی منگل دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں داخل ہوئے تھے مگر وہاں سے لاپتہ ہو گئے۔

جمال خاشقجی کا نام سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے ستمبر دو ہزار سترہ سے ترکی میں مقیم تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں