ہندوستان میں درآمداتی مواصلاتی آلات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ

ہندوستان کی حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے اور بجٹ خسارے کے ازالے کے لئے مواصلاتی آلات اور پروزوں کی درآمداتی ڈیوٹی میں بیس فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 2789
تاریخ اشاعت: 12 October 2018 - 22:24 - 02January 2640

ہندوستان میں درآمداتی مواصلاتی آلات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے کسٹم محکمے نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے اور بجٹ خسارے کے ازالے کے لئے غیر ضروری مواصلاتی آلات اور پروزوں کی درآمداتی ڈیوٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کے مطابق الیکٹرانک آلات منجملہ ریڈیو، ویڈیو کیمرے اور اس کے آلات جیسی اشیا اور مصنوعات کی درآمدات پر بیس فیصد تک ٹیکس لیا جائے گا۔

ہندوستان کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور ایک ڈالر چوہتّر روپے پچاس پیسے تک جا پہنچا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً