اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خوشحالی کی راہ میں دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ

ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۹۴
تاریخ اشاعت: 12:44 - October 13, 2018

خوشحالی کی راہ میں دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کی راہ میں دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے عالمی سطح پر پھیلنے کے مدنظر حکومتوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا چاہئے۔

افغانستان میں جاری امن کے عمل کے تناظر میں محترمہ سوراج نے کہا ہندوستان، افغانستان کے امن کے عمل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے اور اسی امن عمل کے ذریعے افغانستان پرامن، محفوظ، مستحکم اور اقتصادی طور پر مضبوط ملک کے طور پر اپنے آپ کو قائم کرسکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں