یمنی پناہ گزینوں کی بس پر سعودی جنگی طیاروں کا حملہ، 15 شہید

یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے الحدیدہ کے شہر جبل راس میں بے گھر یمنی عام شہریوں کی بس پر بمباری کر دی جس میں کم از کم پندرہ یمنی پناہ گزیں شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 2798
تاریخ اشاعت: 13 October 2018 - 21:00 - 03January 2640

یمنی پناہ گزینوں کی بس پر سعودی جنگی طیاروں کا حملہ، 15 شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے یہ حملہ جبل راس کے علاقے میں کیا جس میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی بنا پر شہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا الحدیدہ میں یمنی فوجیوں اور جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر زخمی ہو گیا۔

الدریہمی کے علاقے میں بھی یمنی فوجیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلا ک و زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے مآرب کےعلاقے صرواح میں المخدرہ کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی بکتر بندگاڑی کو بھی تباہ کر دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً