غزہ کی صورتحال پر یورپی یونین کو تشویش

غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی آئے روز شہادتوں پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2821
تاریخ اشاعت: 15 October 2018 - 14:09 - 05January 2640

غزہ کی صورتحال پر یورپی یونین کو تشویشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جرمن چانسلرانجیلا مرکل نےفلسطین کے صدر محمودعباس سے بات چیت میں کہا کہ فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی کی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے یورپی یونین بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم ہمیں غزہ پٹی کی صورت حال پر تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

فلسطینی صدر عباس نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ موجودہ صورت حال کے بارے میں مرکل کو آگاہ کیا اور بتایا کہ عالمی قوانین اور 1967 کے سرحدی تعین پر مبنی معاہدے کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں