پاکستان و افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔
خبر کا کوڈ: 2824
تاریخ اشاعت: 17 October 2018 - 08:54 - 07January 2640

پاکستان و افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لندن کی وارکشائر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک موجود رہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں ہو سکتی تھی، پاک فوج کے آپریشن سے دہشتگردوں کی کارروائیاں صفر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ عورتوں کی تعلیم کے مخالف دہشتگردوں نے کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً