مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو شہید کردیا۔
خبر کا کوڈ: 2855
تاریخ اشاعت: 20 October 2018 - 21:38 - 10January 2640

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے حاملہ خاتون شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج 9 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے قابض فوج کے کیمپ پر گرنیڈ پھینکا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فردوسہ اختر نامی خاتون بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں جب کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ تھیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً