مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے نکسلیوں نے آواپلی کے مرتوڈا علاقہ میں بم دھماکہ کیا ، جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے کم سے کم چار اہلکار ہلاک اور دو اہلکارزخمی ہوئے سی آر پی ایف کے اہلکارایریا ڈومنیشن کیلئے نکلے تھے کہ اسی دوران نکسلیوں نے حملہ کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق نکسلیوں نے سکیورٹی اہلکاروں کے کیمپ کے کافی نزدیک دھماکہ کیا ۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فی الحال 5000 سے زیادہ اہلکار وہاں موجود ہیں ۔
پیغام کا اختتام/