اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا: عبادت گاہ پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک یا زخمی

امریکی شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۰۲
تاریخ اشاعت: 13:07 - October 28, 2018

امریکا: عبادت گاہ پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک یا زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ اس دوران مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

اسی ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ  وہ اس  واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ شوٹر سے ہوشیار رہا جائے لگتا ہے کہ متعدد افراد اس میں مارے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے سینتالیس ہزار واقعات ریکارڈ کئے گئے جن میں بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تئیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں