مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی رضاکار فورس کی مرکزی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کی منتقلی کا مقصد فضائی حدود کی نگرانی اور کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمیوں نیز ان علاقوں میں اطلاعات کا تبادلہ کرنا ہے۔
صوبے ذیقار کے پولیس سربراہ نے بھی اربعین حسینی کے زائرین کی حفاظت کے لئے حیدریہ سے کربلا تک کے پورے راستے میں ٹاسک فورس کے جوانوں کو تعینات کئے جانے کی خبر دی ہے۔
دریں اثنا عراق کی سرحدی گذرگاہوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسین میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کے قافلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/