امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنا ایرانی تیل کے خریداروں کیلئے فائدہ مند

ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنے سے ہندوستان سمیت ایرانی تیل کے خریدار ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ: 2957
تاریخ اشاعت: 04 November 2018 - 20:19 - 24January 2640

امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنا ایرانی تیل کے خریداروں کیلئے فائدہ مندمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی اداروں کو عالمی مارکیٹوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممالک کی معیشت پر اثرات کے نتائج کے بارے میں پہلے ہی خبردار کر چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری کے معاملے میں بڑی طاقتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ہندوستان سمیت دنیا کے آٹھ ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں