16 October 2024

ایرانی پارلیمنٹ میں امریکا کا ساتھ دینے والوں کے خلاف بل منظور

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے ان ملکوں کے لئے تادیبی کارروائی کا بل تیار کر لیا ہے جو ایران مخالف پابندیوں میں واشنگٹن کا ساتھ دیں گے-
خبر کا کوڈ: ۲۹۷۲
تاریخ اشاعت: 15:20 - November 05, 2018

ایرانی پارلیمنٹ میں امریکا کا ساتھ دینے والوں کے خلاف بل منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ذریعے تیار کیا جانے والا یہ تادیبی بل ان سبھی ملکوں کے لئے ہو گا جو امریکی پابندیوں کی پیروی کرتے ہوئے ایران سے تیل یا دیگر ایرانی مصنوعات کی خریداری بند کر دیں گے-

اس بل کی منظوری کے بعد سے ان ملکوں  کا کوئی بھی سامان ایران میں داخل نہیں ہو سکے گا جو ایران مخالف امریکی پابندیوں میں واشنگٹن کا ساتھ دیں گے-

پارلمینٹ کے تیارہ کردہ تادیبی بل کے تحت جو بھی ملک امریکی پابندیوں کا ساتھ دے گا اس کو دس سال تک ایران کا تیل اور گیس فروخت نہیں کی جائے گی-

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ پانچ نومبر سے شروع ہو گیا ہے یہ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی ہیں جس میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں درج ایران کے مفادات کو کسی رکاوٹ کے بغیر پورا کیا جائے-  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں