02 February 2025

بحرین کی تحریک آزادی نہیں رک سکتی

بحرین کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم چودہ فروری یوتھ کولیشن نے ایک بیان جاری کر کے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور اس جماعت کے دو سینیئر رہنماؤں کو عمر قید کی سزا دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۷۶
تاریخ اشاعت: 5:42 - November 06, 2018

بحرین کی تحریک آزادی نہیں رک سکتیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، جمعیت الوفاق کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان اور دو سابق ارکان پارلیمنٹ شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے جیسے بیہودہ الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے-

بحرین  کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم  چودہ فروری یوتھ کولیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام انصاف کا قتل اور اس قوم کے خلاف سنگین جرم ہے جو اپنے حق خود ارادیت اور جائز مطالبات کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے-

بیان میں بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ظالمانہ عدالتی فیصلے اور برسوں تک کی سزائے قید انقلابی تحریک کا راستہ نہیں ہو سکے گی جو کئی عشرے قبل شروع ہو چکی ہے-

بحرین کی چودہ فروری یوتھ کولیشن نے کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے آل خلیفہ کے ذریعے کرائے جانے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک کو اور زیادہ تقویت ملے گی-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں