16 October 2024

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل متاثر

پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل سردیوں کے باعث یکم دسمبر سے روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۱۱
تاریخ اشاعت: 16:39 - November 12, 2018

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل متاثرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یو این ایچ سی آر کے مطابق پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل سرد موسم کے باعث یکم دسمبر سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 28 فروری تک رکا رہے گا اور یکم مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق واپسی کا عمل معطل ہونے کے بعد بھی پروف آف رجسٹریشن کارڈ موثر رہیں گے اور این ایچ سی آر کے رضاکارانہ دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ رضاکارانہ واپسی فارم کے بغیر افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کو امداد نہیں ملے گی۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق اس وقت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14 لاکھ کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ لاکھوں افغان مہاجرین اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں کئی برسوں سے زندگی گزار رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں