شمالی کوریا کا جدید ترین ہتھیار کا تجربہ

شمالی کوریا نے جدید ترین اسٹریٹیجک ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3046
تاریخ اشاعت: 16 November 2018 - 18:15 - 05February 2640


شمالی کوریا کا جدید ترین ہتھیار کا تجربہ
مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شمالی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ اون کی موجودگی اور نگرانی میں کیے جانے والے اس تجربے کے بعد پیانگ یانگ کی فوجی اور دفاعی طاقت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں تجربے کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کس قسم کا جدید ترین ہتھیار ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے جدید ترین تجربے کے بارے میں تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

اس سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی بتایا تھا کہ شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ سیّال ایندھن سے چلنے والے بین البراعظمی میزائل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً