02 February 2025

یمن میں سعودی جرائم پر ترک وزیر خارجہ کی نکتہ چینی

ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن کے خلاف جاری جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۵۸
تاریخ اشاعت: 20:41 - November 17, 2018

یمن میں سعودی جرائم پر ترک وزیر خارجہ کی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک پارلیمینٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے یمن میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جارح اتحاد کی جانب سے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام اور اس ملک کا محاصرہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔مولود چاؤش اوغلو نے کہا کہ ترکی کو یمن میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں بے انتہا مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی یمن کے معاملے میں ہرگز خاموش نہیں رہے گا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بحران یمن کے حل اور اس ملک میں قیام امن کے حوالے سے انقرہ نے تہران کے ساتھ تعمیری بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک حکومت یمنی عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں