16 October 2024

امریکی خودسرانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے قانونی روایات کو نظرانداز کئے جانے کے ردعمل میں تعمیری مؤقف اپنائیں.
خبر کا کوڈ: ۳۰۶۱
تاریخ اشاعت: 20:55 - November 17, 2018

امریکی خودسرانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرلانتونیو گوتریس  کےساتھ ہونے والی الوداعی ملاقات میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد دنیا میں قوانین اور عالمی معاہدوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ  اقوام متحدہ کے دیگر رکن ممالک کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی وجہ سے دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون نہ کریںانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو ایسے یکطرفہ اور ماوارائے قانون اقدامات کو روکنا ہوگا.

یمن کے خلاف سعودی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے غلام علی خوشرو نے کہا کہ یمنی عوام پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ ایک انسانی المیہ ہے. ایران اس جنگ کے فوری خاتمہ کے مطالبے کے ساتھ تمام فریقین کے درمیان امن مذاکرات کے آغاز کا خواہاں ہے.

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی مسائل کے حل کے لئے اجتماعی تعاون اور سفارتکاری کی کوششوں پر زور دیتے ہوئےاس امید کا اظہار کیا کہ یمن کی جنگ کا فوری خاتمہ ہوگا تا کہ انسانی بحران میں مزید اضافے کو روکا جاسکے.

فریقین نے اس ملاقات میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات میں سبکدوش ہونے والے ایرانی مندوب نے انتونیو گوتریس کو ایک ایسا قالین تحفے میں پیش کیا جس پر سربراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تصویر بنی ہوئی ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں