16 October 2024

پاکستان سے مطالبات کی نئی فہرست کا اعلان 24 سے 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا

امریکہ نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن کر نہیں رہا، لہذا پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱
تاریخ اشاعت: 11:16 - January 03, 2018

پاکستان سے مطالبات کی نئی فہرست کا اعلان 24 سے 48 گھنٹوں میں کیا جائے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات سامنے لائیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن وہ اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا، اسے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے'۔

 امریکہ نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن کر نہیں رہا، لہذا پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سارہ سینڈرز نے نئے سال کی پہلی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے اس کے لیے چند دنوں میں امریکا کی جانب سے اسلام آباد پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اعلانات متوقع ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے جو کہ ہمیں درکار ہیں تاہم پاکستان اپنے وعدوں کو پورا نہیں کررہا، اسے امریکہ سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے، پاکستان پر دباؤ بڑھانے سے متعلق مزید اقدامات کریں گے جن کی تفصیلات 24 تا 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کی 255 ملین ڈالر فوجی امداد بحال کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے، امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد جاری نہیں کی جائے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں