ایران جوہری معاہدے کا مستقبل یورپ کے مثبت تعاون پر منحصر ہے: عراقچی

اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا مستقبل یورپ کی جانب سے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کرنے پر منحصر ہے بہ صورت دیگر جوہری معاہدہ خطرے میں پڑجائے گا.
خبر کا کوڈ: 3106
تاریخ اشاعت: 29 November 2018 - 12:44 - 18February 2640

ایران جوہری معاہدے کا مستقبل یورپ کے مثبت تعاون پر منحصر ہے: عراقچیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے گزشتہ دنوں برسلز کے دورے کے موقع پر بیلجیم کے نائب وزیر خارجہ «برونو وانڈر پلویم» Bruno Wonder Plovim کے ساتھ ایک ملاقات میں  ایران بیلجیم تعلقات، تازہ ترین علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اگر یورپ اور دوسرے فریق جوہری معاہدے پر دباؤ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں تو اس معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔

انہوں نے یورپ اور دیگر فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے معاشی مفادات کے حصول کے لئے جلد ایک موثر نظام کو بروئے کار لائیں۔

اس ملاقات میں بیلجیم کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے.انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین بشمول بیلجیم کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رہے گی.

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً