امریکی بمباری میں 23 افغان شہری جاں بحق

جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملےمیں 23شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3127
تاریخ اشاعت: 01 December 2018 - 23:34 - 20February 2640

امریکی بمباری میں 23 افغان شہری جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کا کہنا ہے جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 23 شہری جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادشامل ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کےمشن کی رپورٹ کےمطابق منگل کی شب صوبے ہلمند میں افغان اسپیشل فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری تھی،جس میں امریکی فضائی حملےمیں 23شہری مارے گئے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ زمینی آپریشن میں مصروف سکیورٹی فورسزکی درخواست پر کیا گیا،واقعے کی تحقیقات کررہےہیں،رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک 8ہزار50افغان شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ امریکی بمباری میں بے گناہ شہری مارے گئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی امریکی حملے، فائرنگ اور بمباری میں ہزاروں افغان شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً