16 October 2024

آئی این ایف پر روس کاربند ہے، ماسکو کا اعلان

آئی این ایف معاہدے کو امریکا کے ذریعے معطل کردئے جانے کے اعلان کے باوجود روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس اس معاہدے پر پوری طرح سے کار بند ہے
خبر کا کوڈ: ۳۱۳۸
تاریخ اشاعت: 19:33 - December 05, 2018

آئی این ایف پر روس کاربند ہے ، ماسکو کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس آئی این ایف معاہدے پر پوری طرح سے کاربند ہے اور اس پر عمل کررہا ہے -

روسی حکام نے بارہا کہا ہے کہ اس معاہدے سے امریکا کے ممکنہ طور پر نکل جانے سے پوری دنیا ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی -

روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ہوئےاس معاہدے کے نفاذ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئےتیار ہے -

امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصے قبل روس پر آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتےہوئے کہ دھمکی دی تھی کہ امریکا اس معاہدے سے نکل جائے گا -

امریکی وزیرخارجہ پمپیئو نے بھی منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن آئی این ایف معاہدے پر عمل درآمد کو ساٹھ روز کے لئے معطل کررہا ہے تاکہ ماسکو اس عرصےمیں اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور اگر روس نے ایسا نہ کیا تو امریکا اس معاہدے سے نکل جائے گا -

آئی این ایف معاہدہ انیس سو اسّی کے عشرے میں اس وقت کے امریکی صدر ریگن اورسابق سویت یونین کے سربراہ میخائل گورباچف کے درمیان ہوا تھا -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں