02 February 2025

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کا رہائشی علاقوں پر حملہ

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الدریہمی میں رہائشی مکانات پر حملہ کر کے متعدد یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۵۲
تاریخ اشاعت: 21:06 - December 06, 2018

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کا رہائشی علاقوں پر حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک ایسے وقت جب سوئیڈن میں یمن کے بحران کو حل کرنے کے لئے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، سعودی اتحاد کے جارح فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الدریہمی کے رہائشی علاقے پر گولہ باری کر کے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کر دیا-

خبروں کے مطابق الدریہمی کے حیس علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے حملے میں ایک ہی گھر کی تین خواتین شہید ہو گئیں-

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الحالی کے علاقوں الشرف اور محل الشیخ کے بھی رہائشی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا-

یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی شہر رازح پر بھی بمباری کی ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں