16 October 2024

انسانی حقوق کے جھوٹے مدعی دہشت گردوں کےحامی

انسانی حقوق کے جھوٹے مدعی خطے میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۷۵
تاریخ اشاعت: 20:24 - December 10, 2018

انسانی حقوق کے جھوٹے مدعی دہشت گردوں کےحامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کے سکریٹری جواد لاریجانی نے امریکہ اور مغربی ممالک کو انسانی حقوق کا جھوٹا مدعی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے مدعی خطے میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق ایک پرچم ہے جسے امریکہ اور مغربی ممالک نے اسلام کے خلاف بلند کررکھا ہے۔ حالانکہ امریکہ اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ جواد لاریجانی نے کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا مدافع اور حامی ہے۔ اسلام واحد دین ہے جس نے انسانی حقوق کو زندگی کے تمام مراحل میں ملحوظ رکھا ہے۔ تاریخ میں بہت سے تمدن نابود ہوگئے ہیں لیکن اسلامی تمدن ایک ایسا تمدن ہے جو صبح قیامت تک باقی رہےگا۔

جواد لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک نے فلسطینیوں کو بے گھر کرکے وہاں اسرائیلی حکومت  قائم کی جس کا مقصد اسلام کو نابود کرنا تھا۔

ایرانی عدلیہ کے انسانی حقوق کے سکریٹری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد فلسطین اور اسلام کے بارے میں امریکہ اور مغربی ممالک کے تمام نقشے اور منصوبے فیل ہوگئے اور انقلاب اسلامی کے ساتھ امریکہ کی عداوت اور دشمنی کی اصل وجہ یہی ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے نہ صرف دنیا میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا بلکہ عالمی اقوام کو بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور آج امریکہ مردہ باد کے نعرے صرف ایران میں نہیں لگائے جاتے بلکہ دنیا بھر میں آج مظلوم قومیں امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگا رہی ہیں اور ایران کے اسلامی انقلاب کی بدولت آج دنیا امریکہ کے خلاف متحد ہورہی ہے اور امریکہ روز بروز زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں