امریکی سینیٹ میں سعودی عرب کے خلاف دو قرار دادیں منظور

امریکی سینیٹ نے دو قرادوں کے ذریعے یمن کے خلاف سعودی جنگ کی حمایت بند کرنے اور سعودی ولی عہد کو مخالف صحافی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 3195
تاریخ اشاعت: 14 December 2018 - 16:29 - 04March 2640

امریکی سینیٹ میں سعودی عرب کے خلاف دو قرار دادیں منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آزاد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور ری پبلکن سینیٹر مائک لی کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں چھپن جبکہ مخالفت میں اکتالیس ووٹ پڑے۔ اس قرارداد میں جنگ یمن میں سعودی عرب کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے ہی سعودی عرب کی حمایت بند کرنے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب ری پبلکن سینیٹر باب کورکر نے ایک علیحدہ قرارداد میں بن سلمان کو مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ملزم ٹھہرانے مطالبہ کیا۔ یہ قرارداد بھی کثرت رائے منظور کر لی گئی۔

جمال خاشقجی کو گزشتہ دنوں ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل میں قتل کر دیا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً