16 October 2024

امریکہ میں ٹرمپ کی ایک اور مشکل

امریکہ میں ہنگامی بجٹ منظور نہ ہونے کے باعث ایک چوتھائی سرکاری محکمے بند اور اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۳۱
تاریخ اشاعت: 18:38 - December 22, 2018

امریکہ میں ٹرمپ کی ایک اور مشکلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا میں حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے جزوی شٹ ڈاؤن ہو گیا ہے اور اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے۔

شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد وفاقی سرکاری محکمے بند ہوگئے اور آٹھ لاکھ سرکاری ملازمین متاثر ہوئے جو پیر کو کام پر نہیں آسکیں گے۔ یہ تعطل اس لیے پیدا ہوا کہ اپوزیشن نے بجٹ میں حائل دیوار کی تعمیر سے متعلق ایک حکومتی منصوبے کو منظور کرنے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس حکام نے آخری لمحات میں بھی شٹ ڈاؤن روکنے کی بہت کوشش کی اور ری پبلکن و ڈیموکریٹس کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں اختلافات دور کرنے پر بات چیت کی گئی تاہم مذاکرات ناکام ہو گئے۔ اس کے بعد ایوان نمائندگان کانگریس کا اجلاس کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوا۔

واضح رہے کہ امریکا میں یہ اس سال کا تیسرا حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں