شیخ عیسی قاسم کی نجف اشرف آمد

بحرینی مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے بدھ کے روز نجف اشرف پہنچے۔
خبر کا کوڈ: 3285
تاریخ اشاعت: 26 December 2018 - 23:54 - 16March 2640

شیخ عیسی قاسم کی نجف اشرف آمدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نصف صدی کے بعد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا نجف اشرف کا یہ سفر، عراق کے مراجع تقلید اور علمائے کرام کی دعوت و کوششوں کے نتیجے میں انجام پا رہا ہے۔

بحرین کے اس مذہبی رہنما نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر تعزیت بھی پیش کی۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے دو برسوں کے فوجی محاصرے کے بعد، نو جولائی کو علاج و معالجے کے لئے لندن پہنچے تھے جہاں ان کا فوری طور پر علاج شروع کیا گیا تھا۔

بحرین میں ان کی رہائشگاہ کے فوجی محاصرے اور مختلف قسم کی بندشوں کے نتجے میں آیت اللہ شیخ عیسی قام کی جسمانی حالت بگڑتی جا رہی تھی جس کے بعد بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے علاج کے لئے انھیں لندن جانے کی اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے جسے دبانے کے لئے سیکورٹی فورس کی جانب سے مسلسل طاقت کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً