امریکہ میں برفانی طوفان ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
خبر کا کوڈ: 3296
تاریخ اشاعت: 28 December 2018 - 21:45 - 18March 2640

امریکہ میں برفانی طوفان ہزاروں پروازیں منسوخمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کنساس، نیبراسکا، شمالی ڈکوٹا اور منی سوٹا سمیت امریکا کی مختلف ریاستیں ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور لاکھوں مسافرائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیلاس کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کےدوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جنوب مغربی ریاستوں لوزیانا اورٹیکساس میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً