16 October 2024

پاکستان کے بعد فلسطین ٹرمپ کے نشانے پر

امریکی صدر نے پاکستان کے بعد اب فلسطین کو بھی امداد روکنے کی دھمکی دے دی۔
خبر کا کوڈ: ۳۳
تاریخ اشاعت: 12:34 - January 03, 2018

پاکستان کے بعد فلسطین ٹرمپ کے نشانے پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ امریکا پاکستان و دیگر ممالک کو اربوں ڈالر دیتا ہے مگر یہ کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے فلسطین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین ہر سال ہم سے اربوں ڈالر لیتا ہے مگر یہ ہمارا احترام نہیں کرتا جب کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت کے لیے بھی تیار نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ہم نے نئے امن مذاکرات کے تحت یروشلم(قدس شہر) جیسے متنازع شہر کا مسئلہ اٹھایا جس پر بحث کرنا ایک بہت مشکل عمل تھا لیکن اسرائیل کو بھی اس کے لیے مزید کام کرنا ہوگا تاہم اگر فلسطین امن کے لیے تیار نہیں تو ہم مستقبل میں اس کی امداد کیوں جاری رکھیں؟

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں