02 February 2025

گیارہ فروری کی ریلیوں نے دوستوں اور دشمنوں سبھی کو واضح پیغام دیا ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تاریخی ریلیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی اقدار اور امنگوں کی حفاظت میں ایرانی عوام کا عزم و ارادہ بہت ہی مستحکم ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۳
تاریخ اشاعت: 21:57 - February 16, 2018

گیارہ فروری کی ریلیوں نے دوستوں اور دشمنوں سبھی کو واضح پیغام دیا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں اپنے فولادی اور مستحکم عزم و ارادے کے ذریعے اسلامی انقلاب کی اعلی اقدار کا دوستوں اور دشمنوں کے سامنے ایک  بار پھر شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ریلیوں کا اہم ترین پیغام یہ تھا کہ خداوندعالم کا لطف وکرم  بدستور ایرانی عوام کے شامل حال ہے۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں کا دوسرا پیغام یہ تھا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور رہبرانقلاب اسلامی کی امنگوں سے ایرانی عوام کا رشتہ اٹوٹ اورغیرمتزلزل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی فتح و کامیابی کا راز، بصیرت اور رہبرانقلاب اسلامی کی اطاعت وپیروی میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی ہیبت و جلالت اسلامی انقلاب کو دھمکیاں دینے والے دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد و ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔

 پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں