ایران ساری دنیا کے حریت پسندوں کے لیے رول ماڈل

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے کہا ہے کہ ایران ساری دنیا کے حریت پسندوں کے لیے رول ماڈل میں تبدیل ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 334
تاریخ اشاعت: 16 February 2018 - 22:02 - 06May 2639

ایران ساری دنیا کے حریت پسندوں کے لیے رول ماڈلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی ایران کے شہر زاہدان میں مذاہب اسلامی کے بارے میں نویں تحقیقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید مجتبی حسینی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج شام، لبنان، عراق اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ڈھارس ہے اور انہیں خود اعتمادی کا درس دے رہا ہے-

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ شیعہ اور سنی  اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لیکر آج تک ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں اور انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔

آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب دراصل امت مسلمہ اور ادیان الہی کے درمیان اتحاد کا علمبر دار ہے یہی وجہ ہے کہ شیعہ اور سنی مسلمان، امت کے درمیان پھوٹ ڈالنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور خطے کے بعض رجعت پسند ممالک علاقے کے دیگر ملکوں پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسلامی انقلاب کی برکت سے آج کا ایران دنیا کے مظلوم ملکوں کا حامی اور مددگار بنا ہوا ہے۔

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ ایران کے عوام نے کبھی بھی عالمی سامراجی طاقتوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا بلکہ وہ پوری قوت کے ساتھ ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً