اپ ڈیٹ: 12 April 2021 - 20:48
کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف ترال سمیت کئی علاقوں میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۴۹
تاریخ اشاعت: 11:58 - January 03, 2019

کشمیر میں تصادم متعدد ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ترال علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران اب تک دو کشمیری ہلاک اور متعدد کشمیری اور فورسز اہلکار زخمی ہو گئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری ہلاک ہوئے۔

کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج، اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں