مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن سے متعلق مشترکہ میکنیزم اور کابل حکومت کی تعاون پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں دو اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں جن کے درمیان تعاون افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
مہدی ہنردوست نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور پاکستان افغانستان میں قیام امن او رسلامتی نیز سیاسی استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعاون اور علاقائی کوششوں سے خطے میں آئندہ نسلوں کو مضبوط مستقبل فراہم کیا جا سکتا ہے۔
پیغام کا اختتام/