16 October 2024

ٹرمپ کی پالیسیوں پر نینسی پلوسی کی تنقید

امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسیاں امریکی حکومت میں بحران پیدا ہونے کا باعث بنی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۹۵
تاریخ اشاعت: 22:01 - January 09, 2019

ٹرمپ کی پالیسیوں پر نینسی پلوسی کی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس کی اسپیکرنینسی پلوسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کریں۔

انھوں نے میسیکو کی سرحد پرحائل دیوار کی تعمیر کے لئے امریکی صدر کی ضد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو چاہئے کہ حکومتی سرگرمیاں شروع کریں اور امریکیوں کے ساتھ مفاہمت میں اغوا کے عمل کی مانند رویہ اختیار نہ کریں۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ سرحدوں پر عورتیں اور بچے خطرہ نہیں ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کو چاہئے اس بحران کا خاتمہ کریں۔

میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے بجٹ کی فراہمی کے مطالبے کو لے کر وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس کے درمیان گفتگو بے نتیجہ ہونے کے بعد ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھا اور یہ شٹ ڈاؤن گذشتہ سال بائیس دسمبر سے بدستور جاری ہے۔

امریکی صدر نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ حکومتی سرگرمیاں اسی صورت میں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں کہ میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ فراہم کر دیا جائے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سیکورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، دیوار سرحدی سیکورٹی کے لیے بہت ضروری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس سے ٹیلی وژن پر امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالر درکار ہیں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ ڈیموکریٹ نے سرحدی سیکورٹی کے لیے بجٹ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جنوبی سرحد سے امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہے، غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والے ہزاروں امریکیوں کو قتل کر چکے ہیں اور ہر ہفتے تین سو امریکیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب پر اپوزیشن ڈیمو کریٹ نے تنقید کی ہے۔ چنانچہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو امریکی ٹیکس گزاروں کا پیسہ دیوار کی تعمیر پر خرچ کرنے کا خبط سوار ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں